اپنی صحت نہیں، عوام کی زیادہ فکر ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

صحت نہیں، اپنے عوام کی زیادہ فکر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں گھر سے سرکاری امور باقاعدگی کے ساتھ سرانجام دے رہا ہوں۔سردار عثمان بزدار کی صحت کے حوالے سے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ اور وہ گھر سے تمام سرکاری امور باقاعدگی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ اور قرنطینہ کی وجہ سے کوئی بھی سرکاری کام زیرِ التوا کا شکار نہیں ہوا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی صحت نہیں اپنے عوام کی زیادہ فکر ہے۔ اور صحت یابی کی دُعائیں کرنے والوں کے وہ شکرگزار ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے طبی ٹیسٹ اور علاج و پرہیز کا سلسلہ جاری ہے اور صحت بہتر ہونے پر نئے جذبے کے ساتھ وہ عوام کی خدمت کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔وزیراعلیٰ نے صحت بہتر ہونے پر اپنی رہائش گاہ کے لان میں واک بھی کی۔

About BBC RECORD

Check Also

اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

Share this on WhatsAppڈاکٹررضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی: اپنے ہی 11 سالہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے