ذکی الرحمان لکھوی دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار

کومل ہاشمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی حملہ سازش کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔

سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ان پر الزام ہے کہ ڈسپنسری چلانے کی آڑ میں دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرتے رہے جنہیں دہشت گردی کی کارروائیوں اور ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا۔ان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

حکومت نے شہریوں کو31 اگست تک کورونا ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دی دے

Share this on WhatsAppاسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے