نئے سال کے موقع پر بغداد کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا انکشاف

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الخضراء علاقے پر دہشتگردوں کی جانب سے نئے عیسوی سال کے موقع پر بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں ایسے راکٹوں کا پتہ لگایا ہے جن کے ذریعے دہشتگردوں نے نئے عیسوی سال کے موقع بغداد کے الخضراء علاقے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایک دہشتگرد گروہ نے گراڈ نامی ان راکٹوں کو مشرقی بغداد کے علاقے المعامل منتقل کیا ہے تاکہ ان سے بغداد کے الخضراء علاقے کو نشانہ بنائیں۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے تا کہ ممکنہ طور پر وہ ہر قسم کی مشکوک حرکتوں پر نظر رکھیں۔

About BBC RECORD

Check Also

الجزائر میں بدبخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا

Share this on WhatsAppالجزائر سٹی: الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے