اسلام آباد ایئرپورٹ سے 7 کلو آئس منشیات بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

محمد شفیق قریشی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛

اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلوگرام آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو گرام کے قریب آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق بحرین جانے والی گلف ائیرلائن کی پرواز نمبرجی ایف 771 کی بریفنگ جاری تھی کہ اٹک سے تعلق رکھنے والا بلال احمد نامی مسافر پیگج سرچ کاونڑ پرپہنچا توچیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قراردیا جس کو کھول کردیکھا گیا تو بیگ کہ تہوں میں چھپائی گئی آئیس منشیات بر آمد کی گئی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ منشیات کو قبضے میں لے کرملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان آرمی کے چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ

Share this on WhatsAppمحمد شفیق قریشی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی پاکستان آرمی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے