ہفتہ اور اتوار کو ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور

محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اتوار کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی جس سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ہفتہ شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ بارش جبکہ ہفتہ رات سے پیر صبح کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔اتوار کے روز سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، استور، ہنزہ، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ میں برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد میدانی علاقوں میں دھند اور خطہ پوٹھوہار سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے