وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جس کی رپورٹ کے مطابق ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق عثمان بزدار میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے گذشتہ رات نمونہ لیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ آنے سے قبل ہی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

شہباز شریف کو 3 گھنٹے پہلے بتایا گیا سفر نہیں کرسکتے

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور اپوزیشن لیڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے