افغانستان میں امریکی فضائی اڈے پر لگاتار 10 راکٹ حملے

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کابل

افغانستان میں امریکا کی سب سے بڑی ایئر بیس پر 10 راکٹس داغے گئے جن میں سے 4 اڈے کے اندر گرے جب کہ 6 کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں واقع امریکی فضائیہ کے سب سے بڑے اڈے کو راکٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔فضائی اڈے پر 10 راکٹس داغے گئے جن میں سے 4 فضائی اڈے کے اندر گرے اور 6 کو پولیس نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ راکٹس حملے سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔

بگرام کے گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ قلندر خیل کے علاقے میں ایک ٹرک پر 10 ایم بی-12 راکٹس رکھے گئے اور انہیں امریکی فضائی اڈے کی جانب داغا گیا۔امریکی فضائیہ کی جانب سے تاحال راکٹس حملوں پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ حملے میں شدید جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ گزشتہ روز صوبہ غزنی میں قرآن خوانی کے اجتماع میں موٹرسائیکل بم دھماکے میں 30 سے زائد افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

الجزائر میں بدبخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا

Share this on WhatsAppالجزائر سٹی: الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے