ڈمپل کپاڈیا نے بھارتی خفیہ ایجنٹ بننے کی ہامی بھرلی

ممبئی: سینئر بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ بننے کے لیے ہامی بھرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈمپل کپاڈیا کو کنگ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے فوری طور پر ہامی بھرلی۔

ڈمپل کباڑیا فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی اور وہ فلم میں شاہ رخ خان کے خفیہ مشن میں اُن کی مدد کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ تو پہلے ہی جاری ہے اب ڈمپل کپاڈیا کی شوٹنگ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جوکہ 20 روز پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے ریلیز سے قبل ہی بھارت میں ہنگامے

Share this on WhatsAppممبئی: اداکار اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے ریلیز ہونے سے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے