فلسطینیوں کی زمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجما ن نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کا غیر قانونی اقدام ہے۔ آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹفین دوجیرک نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کا غیر قانونی اقدام ہے۔

اسٹفین دو جیرک نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا مؤقف ثابت اور ٹھوس ہے ہم بہت پہلے اعلان کرچکے ہیں کہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔اس نے کہا کہ فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے سلسلے میں بھی ہمیں خدشات اور تشویش ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت ختم ہونے سے قبل 70 کمپلیکس بنانے اور انھیں قانونی قراردینے کی کوشش کررہے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کنویں کی کھدائی کے دوران نیلم پتھروں کا ذخیرہ دریافت، مالیت 15 ارب روپے

Share this on WhatsAppسری لنکا: سری لنکا میں ایک گھرمیں کنویں کی کھدائی کے دوران ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے