بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے، دفتر خارجہ

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے۔ایک پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے اور فوجی مہم جوئی کے لیے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کے پاس بھارتی منصوبے کی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں تاہم پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج صبح لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم فائرنگ میں اقوام متحدہ کے دونوں اہلکار محفوظ رہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پاکستانی مسافروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے