پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی بینک کیساتھ طے پانے والے 304 ملین ڈالرز کا معاہدہ پنجاب میں ریسورس اور ڈیجٹل کی ترقی وبہتری کیلئے کیا گیا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار شریک ہوئے، پروگرام کے تحت پنجاب میں فسکل رسک منیجمنٹ، ریونیو کی بہتری اور اخراجات کی منیجمنٹ میں مدد ملے گی۔

اس موقع پروفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار نے کہا ہماری حکومت کا مقصد فسکل منیجمنٹ کو بہتر بنانا ہے، عالمی بینک کے تعاون کیلئے شکرگزار ہیں۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پاکستانی مسافروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے