کورونا سے صورتحال سنگین، جلسوں کی اجازت نہیں دے سکتے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے صورتحال سنگین ہے، جلسوں کی اجازت نہیں دے سکتے، قانون کے مطابق چلیں گے، اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گنگا رام ہسپتال کے دورہ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں، اپوزیشن سے بیٹھ کر بھی بات چیت کی جاسکتی ہے،

کورونا صورتحال میں جلسے جلوس کرنا مناسب نہیں، کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کیا دنیا میں کہیں جلسے جلوس ہو رہے ہیں جو ہم کر رہے ہیں، کون سی ایمرجنسی آگئی جو جلسے کیے جا رہے ہیں ؟ سب آن بورڈ ہیں کسی سے اختلاف نہیں، پی ڈی ایم کے جلسے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاک سعودیہ تعاون خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات لائے گا، آرمی چیف

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے