کسانوں کی آج بھارت بند ہڑتال، دلی کے وزیراعلی کو گھر میں‌ نظر بند کر دیا گیا

راج سکسینہ

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ نئی دہلی

بھارتی حکو مت کے زمیندار مخالف قوانین کیخلاف کسان تحریک میں شدت آگئی، کسانوں کی کال پر آج ملک بھر میں ہڑتال ہو گی۔ پولیس نے دلی کی طرف آنے والی تمام سڑکیں سیل کر دیں، وزیراعلیٰ کو بھی گھر میں نظربند کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان تحریک ریاست پنجاب اور ہریانہ سمیت ملک بھر میں جاری ہے ،حکومت سے مذکرات ناکام ہونے کے بعد کسانوں کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا۔ ٹریڈ یونینز اور اپوزیشن پارٹیوں نے کسانوں کی ’’بھارت بند‘‘کال کی حمایت کر دی۔ ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کسان رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا احتجاج پرامن ہے اور پرامن ہی رہے گا، وہ کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے کوئی گنجائش پیدا نہیں کریں گے ، کسانوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پرامن احتجاج کی حمایت کریں، ان کامقصد عام لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرنا نہیں ۔

ترجمان بھارتیہ کسان یونین نے کہا کسانوں نے آج ملک گیر پرامن شٹ ڈاؤن کی کال دی ہے ، بھارت بند ہڑتال دن 11 بجے سے 3 بجے تک جاری رہے گی،ضروری سروسز خصوصاً ایمبولینس سروس اور شادیاں احتجاج سے متاثر نہیں ہونگی، انہوں نے کہا کہ بھارت بند کال کا مطلب ہے کہ کسان کسی حکومتی پالیسی کی حمایت نہیں کرتے ۔ کسان یونین کے سیکرٹری جنرل ہریندر سنگھ لاکھوال نے کہا بھارت بند ہڑتال کے دوران یونینز کے ارکان قومی شاہراؤں اور ٹول پلازوں پر قبضہ کریں گے ۔

بھارتی بینکوں کی بعض یونینز نے کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کرنے کافیصلہ کیا ہے ، تاہم اس سے بینکنگ سروسز متاثر نہیں ہوگی۔ ٹرانسپورٹ یونینز کی جانب سے کسانوں کی حمایت کے اعلان کے بعد مختلف ریاستوں کے مابین ٹرک سروس بری طرح متاثر ہو گی، ٹرانسپورٹ یونینز کے مطابق وہ پرامن احتجاج کے دوران ڈپٹی کلکٹرز اور کمشنرز کو میمورنڈم پیش کریں گے جس میں کسانوں کے مسائل کے پرامن حل کا مطالبہ کیا جائیگا۔

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہامودی سرکارفوج لے آئے ، چاہے سی آر پی ، بی ایس ایف یا ٹینک لگا دئیے جائیں کسان تحریک نہیں رکے گی۔حکومت نہ سمجھی تو اسے معلوم ہوجائے گا کہ پنجاب کے لوگ کس مٹی کے بنے ہیں،دشمنی کاجو قصہ آج جوڑاگیا ہے اسے ہم پشتوں تک نبھائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا یہ پنجاب ہے حکومت سمجھ جائے ابھی وقت ہے ۔دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے سربراہ اخلیش یادیووکو اتر پردیش میں کسانوں کی حمایت کیلئے جانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

بل اور میلنڈا گیٹس کا شادی کے 27 برس بعد طلاق کا اعلان

Share this on WhatsAppبل اور میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد طلاق لینے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے