حکومت کا فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلیے مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فرانس کے تعلقات ختم کرنے کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 17 نکاتی ایجنڈا سمیت کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر امین الحق نے لاپتہ افراد کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھایا، انہوں نے کہا کہ 2016 میں اغوا ہونے والے کارکن شاہد کلیم کی پر اسرار موت سنجیدہ معاملہ ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔


کابینہ اجلاس میں فرانس سے تعلقات منقطع کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست بھی زیر بحث آئی۔ وزیر اعظم نے فرانس کے تعلقات ختم کرنے کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا۔ جو او آئی سی ممالک سے رابطوں کے بعد کابینہ کو آگاہ کریں۔

کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کابینہ کمیٹیوں سے متعلق فیصلے پر بحث ہوئی، وزیراعظم نے کمیٹیوں سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر لیگل ٹیم کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

About BBC RECORD

Check Also

کینیڈا کے وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پہلی بار مسلم جج نامزد کردیا

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوٹاوا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے