چاہے حکومت چلی جائے احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا، وزیراعظم پاکستان

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ مجھے جانتے نہیں ہیں چاہے میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھے جانتے نہیں، میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔خود ان کا سارا خاندان باہر بیٹھا ہے۔ یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کررہے ہیں۔اپوزیشن مینار پاکستان پر دس جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی فکر ہے، جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے۔ہم جلسہ نہیں روکیں گے، ان کی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے۔ اپوزیشن تصادم چاہتی ہے، حکومت ان کو تصادم کا موقع فراہم نہیں کرے گی۔

قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت

اجلاس میں لاہور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف جاری آپریشن پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن ملک بھر میں تیز کریں گے۔ ہر جگہ قبضہ مافیا کے پیچھے سیاسی لوگوں کا ہاتھ ہے۔ان کو خوف ہے کہ حکومت چلتی رہی تو ان کے کارنامے سامنے آتے رہیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سارے مل کر زور لگا رہے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور ان کی چوری بچ جائے۔ کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کی فٹبال کِک اور جوڈو کا چرچا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی فٹ بال کک اور جوڈو کراٹے کے مظاہرے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے دیکھا ہے کہ فردوس پنجاب جاکر بہت متحرک ہو گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے لوگوں کو اسی جنون کی ضرورت ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پاکستانی مسافروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے