سپریم کورٹ کا کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستانی عدالت سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دو نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی۔

لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس کی سماعت کے دوران ہی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، اور شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کرکے جلد مکمل کیا جائے۔ عدالت نے احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے اور مقدمات میں التواء نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ چیئرمین نیب عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، اور پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا، حماد اظہر

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے