لیہ جیولرز کی دوکان پر ڈکیتی آر پی او نے رپورٹ طلب کر لی

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کا کوٹ سلطان ضلع لیہ میں جیولرز کی دوکان پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ کے علاقہ کوٹ سلطان میں سونے کے تاجروں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او نے بتایا کہ نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے سونے کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر سونے کے دو تاجروں اعظم خان اور عبد الوحید کو زخمی کر دیا جنہیں ملتان ہسپتال ریفر کر دیا گیا

تاجر عبد الوحیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈکیتی کی وارداتیں کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں،عوام کا مال لوٹنا اور مزاحمت پر انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دینا قانون کو کھلا چیلنج ہیں ایسے قانون شکنوں کو قانون کے شکنجے میں کسنے کے لئے پولیس کو مربوط حکمت عملی کے ساتھ 24/7کام کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ اگلے48گھنٹوں میں اس واردات کے ملزمان کا گرفتار ہونا ہر لحاظ سے ناگزیر ہے،تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جن کی نگرانی خود ڈی پی او کریں،ان ٹیموں میں آئی ٹی ماہرین کو بھی شامل کیا جائے تاکہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سنگین واردات کے جلد سے جلد ٹریس ہونے کو یقینی بنایا جائے،آر پی او نے کہا کہ وہ خود اس سنگین واردات کے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا فالو اپ لیں گے جو اقدامات بھی اٹھائے جائیں انہیں قانون کے دائرے میں نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔

About BBC RECORD

Check Also

خیرپور میں 7 سالہ بچی مونیکا لاڑک زیادتی کے بعد قتل

Share this on WhatsAppرانی پور: پیر جو گوٹھ کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 7 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے