موٹر وے پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں پر سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی کو نوٹس جاری

راشدہ ہاشمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں کی کمی اور الاؤنس کی کٹوتی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت خزانہ، وفاقی وزارت مواصلات اور انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس کو نوٹس جاری کر دیے ہیں بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کے مطابق وزیراعظم کی منظور کردہ سمری 1997 کے مطابق نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے ہر ملازم کو اس کی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق ایک الاؤنس ملنا ہے اور بیس (20) دن کا ڈیلی الاؤنس حالیہ ریٹ کے مطابق ملنا ہے۔ مگر نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے ملازمین کے ساتھ سوتیلے اولاد کا سلوک کرتے ہوئے، وفاقی وزارت خزانہ نے جو الاؤنسز بنیادی تنخواہ کے مطابق ملنا ہے اس کو 2010 میں منجمد کر دیا ہے اور بیس دن کا ڈیلی الاؤنس بھی منجمد کر دیا ہے نہ صرف یہ کہ اس کو منجمد کر دیا بلکہ اس منجمد شدہ الاؤنس کو 2017 میں مزید آدھا بھی کردیا۔ اس کے برعکس وفاقی تحقیقاتی ادارہ( FIA) اور (NAB) کو جو وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے ہیں انہیں طرح طرح کے الاؤنسز سے نوازا گیا۔ جس کے نتیجے میں (FIA) انسپکٹر و نیب (NAB) انسپکٹر، موٹروے پولیس کے انسپکٹر سے اسی ہزار =/80000 ہزار ماہانہ تنخواہ زیادہ وصول کر رہا ہے۔

نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی کارکردگی کو اقوام متحدہ اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی سراہا ہے اور اس کو ایک ایماندار محکمہ کردیا ہے اس کے باوجود بھی نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے ساتھ ناروا سلوک موٹر وے پولیس کی ایمانداری کی سزا کے مترادف ہے ۔اس سے تمام ملازمین میں بے چینی ،مایوسی، بددلی پائی جا رہی ہے اور خدشہ ہے کہ ایک ایماندار محکمہ تنزلی کا شکار نہ ہو جائے اور اسی سلسلے میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے ملازمین معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ ایک اچھا اور ایماندار محکمہ خرابی میں مبتلا نہ ہو جائے۔ہمارے ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے ملازمین نے بھی عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے اور عدالت سے استدعاء کی ہے ،وفاقی وزارت خزانہ کی دوغلی اور امتیازی پالیسیوں کے خلاف اپیل کی ہے اور عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت مواصلات اور انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس کو 16 نومبر 2020 تک جواب داخل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پاکستانی مسافروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے