شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
ڈولفن سکواڈ نے فارمیسی کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ شفیق آباد میں نقلی بم باندھ کر واردات کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا۔اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم فارمیسی پہنچی جہاں ملزم واردات میں مصروف تھا۔
ملزم نےڈولفن ٹیم کونقلی بم دکھا کر ڈرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈولفن اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر کے نقلی بم باکس برآمد کر لیا۔ ملزم سرفراز کیخلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کا 15 کی کال پر غیر معمولی ریسپانس پولیس کمانڈ کے ویژن کے عین مطابق ہے۔