رحیم یار خان میں لڑکی سے 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، سڑک پر پھینک کر فرار

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ رحیم یار خان

پولیس کے مطابق تھانہ آباد پور کے علاقے قادر آباد میں 14 سالہ لڑکی کو 7 سے زائد افراد نے 2 روز پہلے گھر کے باہر سے اغواکیا، نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مظلوم لڑکی کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے بھجوادئیے گئے ہیں، لڑکی کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ایک اور افسوس ناک واقعہ ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے علاقے کوٹ بھٹہ میں پیش آیا جہاں 10 سالہ نورالنساء اپنی خالہ کے ہاں آئی ہوئی تھی اور سبزی لینے کے لئے گھر سے باہر گئی تو ملزم ارشد اس کو ورغلا کر قریبی ایک حویلی میں لے گیا وہاں اس سے زبردستی زیادتی کی۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے ملزم ارشد کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا جب کہ ڈی ایس پی عامر ملک کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، اس کو سخت سزا دلوائی جائے گی، پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے رپورٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

خیرپور میں 7 سالہ بچی مونیکا لاڑک زیادتی کے بعد قتل

Share this on WhatsAppرانی پور: پیر جو گوٹھ کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 7 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے