بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کرکے قانون شکن افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں
مرکزی و مضافاتی شاہرات پر کسی قسم کی واردارت نا قابل برداشت ہو گی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ انتہاب شاہ کا کہنا تھا کسی جگہ پر بھی ہونے والی قانون شکنی معاشرتی امن کو ہلا کر رکھ دیتی ہے
لیکن اگر یہی واردات کسی سڑک یا نیشنل ہائی وے پر ہو تو واردارت کی حساسیت مذید بڑھ جاتی ہے اور اس میں سنگینی کا عنصر کئی گنا ہو جاتا ہے ایسی سنگین وارداتوں کو روکنے کے لئے پولیس کو قبل از وقت منصوبہ بندی کے اقدامات کرنا ہوں گے جس کے لئے ہم نے پٹرولنگ کو بڑھا دیا تاکہ جرائم پر کنٹرول کیا جا سکے