وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، سٹریٹ لائٹس اور صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔ سردار عثمان بزدار کا غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کا حکم، سٹریٹ لائٹس فعال رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول خود گاڑی ڈرائیو کر کے شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔ جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، لبرٹی سمیت دیگر علاقوں میں صورتحال کا معائنہ کیا۔ صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب گلبرگ اور دیگر علاقوں میں خراب سٹریٹ لائٹس دیکھ کر شدید برہم ہوئے۔ متعلقہ حکام کی کارکردگی پر اظہار ناراضی کیا اور غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ عثمان بزدار نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بعض علاقوں میں صفائی کی خراب صورتحال پر فوری متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ شہر میں سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل رکھنا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔ فرائض میں غفلت برتنے والے افسر یا ملازم کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اچانک دوروں سے شہر کے مسائل کا حقیقی ادراک ہوتا ہےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے آئندہ بھی ایسے وزٹ کروں گا۔

About BBC RECORD

Check Also

طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے