درہ آدم خیل سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ساجد خان

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ پشاور

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل سے سے پنجاب بھاری تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پشاور پولیس کی اہم کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کے مطابق کاروائی میں درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے اسلحہ اسمگلر نعمان اور نوید کو گرفتار کیا گیا ہے، دونوں کار کے ذریعے درہ آدم خیل سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 27 عدد رائفل، 54 عدد میگزین، متعدد ایمونیشن اور 700 کارتوس برآمد کرلئے۔

About BBC RECORD

Check Also

یونیورسٹی کی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کو ٹریس کر لیا گیا ہے فیصل رانا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے