بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
بارش سے لاہور پانی پانی ہوگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب خود فیلڈ میں نکل آئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لارنس روڈ واٹر ٹینک منصوبے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے معمول کی میٹنگز منسوخ کر کے بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مال روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔
اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا شہر میں نکاسی آب کے عمل کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واٹر ٹینک حکومت کا شاندار منصوبہ ہے۔ 14 لاکھ گیلن بارشی پانی واٹر ٹینک میں اب محفوظ ہوچکا ہے۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں جلد از جلد نکاسی آب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ 4 گھنٹے لگیں گے اور نکاسی آب کا عمل مکمل ہو جائے گا۔