نئے سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

نئے سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح جرائم کوکنٹرول کرنا ہے۔ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ دوسری ترجیح جوئے کے کاروبار پرقابو پانا ہے۔

نئے سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا تعلق بیسویں کامن سے ہے۔ اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے، آئی بی میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ محمد عمر شیخ کا شمار تجربہ کار پولیس افسروں میں ہوتا ہے۔

گریڈ 20کے افسر محمد عمر شیخ نئے سی سی پی او لاہور تعینات کر دیئے گئے۔ محمد عمر شیخ اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل ڈی آئی جی ایس پی یو کے عہدے پر تعینات تھے۔محمد عمر شیخ حافظ آباد، سرگودھا اور بہاولنگر میں ڈی پی او تعینات رہے۔ آر پی او ڈی جی خان کی ذمہ داریاں بھی سنبھالے رکھیں۔ محمد عمر شیخ ڈی آئی جی موٹر وے بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ نیکٹا میں2 سال تک ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم کےعہدے پر بھی تعینات رہے۔

سی پیک پراجیکٹ اور چائینز ورک فورس کی سکیورٹی کے انچارج بھی رہے۔ محمد عمر شیخ نے آئی بی میں 7سال تک خدمات سرانجام دیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارخانے میں بھی 4سال تک ذمہ داریاں سنبھالیں۔نئے تعینات سی سی پی او محمد عمر شیخ کا شمار پولیس کے پروفیشنل اور تجربہ کار افسروں میں ہوتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

شہباز شریف کو 3 گھنٹے پہلے بتایا گیا سفر نہیں کرسکتے

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور اپوزیشن لیڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے