سعودی عرب : الأحساء میں 2014ء میں حملے میں ملوّث سات انتہا پسندوں کو سزائے موت کا حکم

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک فوجداری عدالت نے مشرقی گورنری الأحساء میں 2014ء میں ایک مسلح حملے میں ملوّث سات انتہا پسندوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اس گروپ میں شامل تین مسلح افراد نے الأحساء میں واقع گاؤں الدالوہ میں دسیوں افراد پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔باقی سات انتہا پسند بھی حملے کے وقت ان کے ساتھ موجود تھے۔

اخباریہ چینل نے بتایا ہے کہ عدالت نے اس مقدمے میں ماخوذ سات مدعاعلیہان کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے اور تین مجرموں کو 25،25 سال قید کی سزا سنائی ہے

About BBC RECORD

Check Also

صدر ٹرمپ فوری عہدہ چھوڑیں ورنہ تیز رفتار مواخذے کیلیے تیار رہیں، نینسی پلوسی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے