آمدن سے زائد اثاثہ جات، چیف انجینئر ٹیپا شریک ملزم سمیت گرفتار

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیپا کے چیف انجینئر مظہر حسین اور شریک ملزم انجم ذیشان کو بھی گرفتار کر لیا۔ ملزم پر 70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاونٹ بنانے کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق ملزم مظہر حسین ایل ڈی اے میں بطور چیف انجینئر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ 50 کروڑ کے اثاثہ جات اپنے اور اہلخانہ کے نام پر بنائے گئے۔ مظہر حسین نے 20 ہزار ماہانہ کے ملازم بھانجے کے نام 20 کروڑ روپے منتقل کیے۔ نیب لاہور نے مظہر حسین کے خلاف گزشتہ سال انکوائری کا آغاز کیا۔ ملزمان کی معاونت سے سرکاری پراجیکٹس میں فوائد حاصل کرنے کے شواہد ملے۔ ملزم نے ایمنسٹی سکیم کے نام پر اہلخانہ کے اثاثہ جات میں کروڑوں کا اضافہ کیا۔ 23 کروڑ روپے اہلخانہ کے اکاونٹس میں منتقل کیے گئے۔ ملزم 23 کروڑ کے ذرائع ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

ملزم کے نام پر ایل ڈی اے ایونیو میں کنال کے 3 پلاٹ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 10،10 مرلے کے 2 پلاٹ بھی ایل ڈی اے ایونیو سوسائٹی میں پائے گئے۔ ملزم مظہر حسین کے نام مزنگ لاہور میں 4 قیمتی فلیٹ ہونے کا انکشاف ہوا۔ قیمتی فلیٹس کو فروخت کر کے ملزم نے کروڑوں روپے بنائے۔ موضع امیر پورہ میں 16 کنال 11 مرلہ اراضی کی موجودگی بھی پائی گئی۔

About BBC RECORD

Check Also

شہباز شریف کو 3 گھنٹے پہلے بتایا گیا سفر نہیں کرسکتے

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور اپوزیشن لیڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے