فنڈزمیں خرد برد کا الزام؛ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرسمیت 60 افسران کے خلاف مقدمہ درج

صبحیہ فیض
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ حیدر آباد

سندھ یونی ورسٹی کے وائس چانسلرسمیت 60 افسران کے خلاف فنڈزمیں خرد برد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن جامشورو زون نے سندھ یونی ورسٹی کے فنڈز میں خرد برد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے وائس چانسلرفتح محمد برفت سمیت 60 سے زائد افسران و عملے کے خلاف مقدمات درج کرلیا ہے۔ سندھ یونیورسٹی کی ٹینڈرکمیٹی کے سرفرازسولنگی، محمد سلیم چانڈیو اور منیر الدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سندھ یونی ورسٹی کے فنڈزمیں 73 کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی جس میں غیر قانونی بھرتیاں اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی شامل ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق لائف انشورنس اوریوٹیلیٹی بلزکی مد میں خرد برد کی گئی، جامعہ میں غیر قانونی بھرتیاں کرکے انہیں تنخواہیں جاری کی گئیں، اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے وی سی نے 60 لاکھ روپے کی گاڑی خریدی، یونیورسٹی کے خرچ پر10 ممالک کے دورے بھی کئے گئے

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان میں گزشتہ سال میڈیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ہوا: ہیومن رائٹس واچ

Share this on WhatsAppنسیم الغنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد انسانی حقوق ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے