افغان فوج کی فضائی کارروائی میں 11 طالبان ہلاک

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کابل

افغان فوج کی صوبہ فریاب میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں افغان فوج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے، افغان فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فضائی کارروائی ضلع قرمہ قل میں کی گئی جہاں طالبان کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

افغان فوج کی جانب سے طالبان پر حملے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ طالبان کی جانب سے ابھی تک افغان فوج کی فضائی کارروائی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں، سعودی وزیرخارجہ

Share this on WhatsAppریاض: سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے