اینٹی نارکوٹکس فورس کا چھاپہ، کارگو آفس کے مشتبہ پارسل سے ہیروئن برآمد

بندیا اسحاق

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

انٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے ایمپریس روڈ لاہور کے علاقے میں واقع کارگو آفس کے مشتبہ پارسل میں سے ہیروئن برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار 195 گرام ہے۔ سمگلروں نے منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ خواتین کے جوتوں میں چھپایا تھا۔بتایا گیا ہے کہ پارسل محمد آفتاب ولد ظفر اقبال جو کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے کی جانب سے کینیڈا میں جاوید احمد کے لئے بک کیا گیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

اسمگلنگ بے نقاب کرنیوالے صحافی کو پولیس دھمکانے لگی

Share this on WhatsAppتجمل حسین بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی پاکستان میں صحافت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے