وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ایک اور نیب کیس کھل گیا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

غیر قانونی شراب لائسنس کیس کے بعد نیب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری شروع کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شکایت درج ہونے پر نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ان پر صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے مبینہ من پسند ٹھیکیدار کو دیئے جانے والے منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں سے طلب کرلیا گیا ہے جب کہ نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا،

منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہو کر 8 کروڑ تک پہنچ گیا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائنسس کیس میں نیب میں پیش ہو کر اپنا جواب جمع کروایا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

50 ہزار پاکستانیوں کے خفیہ اکاؤنٹ، ایف آئی اے، نیب و دیگر کو تفصیلات مل گئیں

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور ایف آئی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے