وزیراعلیٰ پنجاب کا اسلام آباد سے انتظامیہ اور واسا حکام سے رابطہ،بارش کے پانی کی جلد نکاسی نہ ہونے پربرہم

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور جلد ازجلد نکاسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا سلام آباد سے انتظامیہ اورواسا حکام سے رابطہ کیا اور انہیں فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا حکام او رمتعلقہ انتظامیہ بارش کے پانی کے نکاس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائے اوراس عمل میں کسی قسم کا تساہل یا کوتاہی قابل برداشت نہیں، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم ازکم وقت میں جلد ازجلد مکمل کیا جائے-

شہریو ں کو بارش کے پانی کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری یا مشکل کاسامنا قابل برداشت نہیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں – واسا،انتظامیہ اورٹریفک حکام کو بارش کے دوران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں موجود ہونا چاہیے-نکاسی آب کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارشیں متوقع تھیں اس کے باوجود پیشگی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے اور بارش ختم ہونے کے بعد کئی گھنٹوں پانی کیوں کھڑا رہا-وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ واسا حکام مرکزی سڑکوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں پر موجود پانی کے نکاس پر بھی خصوصی توجہ دیں –

لاہور سمیت ہر شہر میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہے متعلقہ افسران اپنی نگرانی میں نکاسی آب کا عمل مکمل کرائیں کیونکہ پانی کھڑا ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں -نکاسی آب کا عمل فوری کارروائی کا متقاضی ہے-غفلت کی ہر گز گنجائش نہیں -دریں اثناء وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے پنجاب بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں، دیواریں گرنے اوردیگر واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ،فیصل آباد، گوجرہ، منڈی بہاؤالدین، ظفروال، پھالیہ سمیت دیگر شہروں میں چھتیں گرنے سے ماں او ر بچوں سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کااظہار کیا-وزیراعلیٰ نے چکوال میں کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے قیمتی ا نسانی جانوں کے ضیاع پر بھی اظہار افسوس کیاہے-وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا- وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعات کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی-

About BBC RECORD

Check Also

شہباز شریف کو 3 گھنٹے پہلے بتایا گیا سفر نہیں کرسکتے

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور اپوزیشن لیڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے