متحدہ عرب امارات سے اپنا سفیرواپس بلا سکتے ہیں، طیب اردوان

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ انقرہ

ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ کے یواے ای اور اسرائیل کے مابین معاہدے کے بعد امارات سے سفارتی تعلقات معطل کرنے اور سفیر واپس بلانے پر غور کررہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرسکتے ہیں اور سفیر کو بھی واپس بلایا جاسکتا ہے۔

تُرک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تاریخ فلسطین سے متعلق ’’منافقانہ رویے‘‘ اختیار کرنے پر عرب امارات کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ خلیجی ریاست نے ایک ایسا معاہد تسلیم کیا ہے جو مشرقی وسطی کو مسخ کردے گا۔

دوسری جانب جمعے کو اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ فلسطین کے خلاف یو اے ای کے اقدام کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اب فلسطین وہاں اپنا سفارت خانہ ختم یا بند کررہا ہے اور ہم بھی اپنے لیے اسی اقدام کو درست سمجھتے ہیں۔ وزیر خارجہ سے عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے امکانات کے بارے میں بات کرچکا ہوں۔

واضح رہے کہ 13 اگست کو یو اے ای اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ امارات 1979 میں مصر اور 1994 میں لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

صدر ٹرمپ فوری عہدہ چھوڑیں ورنہ تیز رفتار مواخذے کیلیے تیار رہیں، نینسی پلوسی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے