وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ لاہور

پاکستانی تحقیقاتی ادارے قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کرلیا۔ نیب نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرتے ہوئے 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔ اس لائسنس کے حصول کے لیے 5 کروڑ روپے کی رشوت بھی دی گئی۔

About BBC RECORD

Check Also

انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں؛ سید خرم علی

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ریجنل پولیس آفیسر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے