بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ سری نگر

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے بھارتی وزیر اعظم مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک سیکیولر ملک ہے، اس کے باوجود نریندر مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دن جمہوریت اور سیکیولرازم کی شکست اور ہندوتوا کی کامیابی کا دن ہے۔یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کل ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

انڈونیشیا نے ایران کا بحری جہاز تحویل میں لیکر عملے کو گرفتار کرلیا

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ جکارتہ انڈونیشیا نے غیر قانونی طور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے