پاکستانی آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات، درپیش چیلنجزپر گفتگو

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ راولپنڈی

پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں امن واستحکام کی صورتحال سمیت درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکا دورہ کیا اورکورہیڈ کوارٹرز میں سینیئرحاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیرکرامت، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شامل تھے۔

آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی و امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ جدہ او آئی سی نے عالمی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے