کلبھوشن یادیو کیس سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل

نسیم الغنی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستانی عدالت ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے حکومت کی جانب سے وکیل مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے حکومت کی جانب سے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لیےخصوصی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں جب کہ کیس کی سماعت 3 اگست کو ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جب کہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارت میں ڈاکٹر کورونا مریضوں کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے لگا

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ نئی دہلی خبر رساں ادارے کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے