پاکستان میں طالبان دہشت گرد کو ساڑھے 12 سال قید کی سزا

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گرد تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنا دی۔ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گرد تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنا دی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈنگ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم ضیا حسین کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے مجرم کو 70 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق مجرم ضیا حسین کو سی ٹی ڈی نے اتحاد ٹاؤن کراچی سے گرفتار کیا تھا، مجرم افغانستان میں امریکی فورسز کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوچکا ہے اور گوانتاناموبے جیل سے رہائی کے بعد مجرم کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا، مجرم کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ جمع کررہا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

سپریم کورٹ حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا نہ دے، مریم نواز

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور مسلم لیگ (ن) ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے