چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کی جانب سے ایک خطر ناک بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں انہوں نے بیجنگ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سخت گیر موقف کا تعین کیا ہے۔ امریکی اخبار Wall Street Journal کے مطابق منگل کے روز ایک بیان میں ایسپر نے کہا کہ "امریکا پورے ایشیا میں اپنی فورسز کو تیار کر رہا ہے اور ان کی از سر نو تعیناتی عمل میں لا رہا ہے تا کہ چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کے لیے تیار ہوا جا سکے”۔

مارک ایسپر پینٹاگان میں اپنے دفتر سے وڈیو کے ذریعے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس مرکز کا صدر دفتر لندن میں ہے۔ ایسپر کے مطابق امریکا خطے میں بحری جہازوں کے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا تا کہ چین کی توسیعی پالیسی اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے سے نمٹا جا سکے۔

About BBC RECORD

Check Also

کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں اطالوی سفیر ہلاک

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کنشاسا افریقی ملک کانگو میں اقوام ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے