لاہور کے قریب نیا شہر بسانے کیلئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
پنجاب حکومت نے نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہوں گے۔لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی جس کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ یہ اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔

نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا اور ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا۔ اس میں بلند و بالا (ہائی رائز) بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔
نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور 3 بیراج بھی بھی بنائے جائیں گے۔ نیا شہر بسنے سے نہ صرف لاہور کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

شہباز شریف کو 3 گھنٹے پہلے بتایا گیا سفر نہیں کرسکتے

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور اپوزیشن لیڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے