ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی شام کے صدر سے ملاقات

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ،شام کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ،شام کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران اور شام دونوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک خطے میں غیر علاقائی ممالک کی مداخلت کے خلاف ہیں۔ شام کے صدر بشار اسد نے ایران اور شام کے وفود کے درمیان ملاقاتوں اور معاہدوں کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی مشترکہ پالیسیوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے اور دشمن کو تہران اور دمشق کے مفادات کو خظرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

About BBC RECORD

Check Also

صائمہ محسن : امریکا کی تاریخ میں اٹارنی کا منصب سنبھالنے والی پہلی مسلم شخصیت

Share this on WhatsAppامریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ‘صائمہ محسن’ آئندہ ماہ مشی گن ریاست ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے