نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد
پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا خصوصی پیغام پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کے ذریعے تحریری طور پر موصول ہوا ہے
جس میں روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آپ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی آپ کی تندرستی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں توقع ہے کہ ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی پیغام بھجوانے اور صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا شکریہ ادا کیا