بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں 120 افراد ہلاک

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ نئی دہلی
بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں 120 افراد ہلاک ہوگئے خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو بھارت کی غریب ترین ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 95 افراد ہلاک ہوئے۔ ریاست میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سینیئر افسر اونیش کمار نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ ہلاک ہونے افراد میں متعدد بچے اور کسان بھی شامل ہیں جو جانوروں کو چرانے کے لیے گھروں سے باہر تھے۔ اسی طرح ریاست اُتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 اور مہاراشٹریہ میں 3 ہلاکتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ شمالی بھارت میں بجلی گرنے کے واقعات میں ہر سال اوسطاً 2000جانیں جاتی ہیں لیکن حالیہ اموات گزشتہ کئی عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ بھارت میں ہر سال اپریل اور جولائی کے مابین آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوتے ہیں یہ دورانیہ مون سون کی آمد ہوتا ہے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق گزشتہ برس اپریل سے جولائی تک کے چار ماہ میں 1333 اموات ہوئی تھی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر افراد دیہی علاقوں میں رہنے والے تھے اور ان کی اکثریت بجلی کڑکنے کے بعد درختوں کے نیچے پناہ لیے ہوئی تھی۔

About BBC RECORD

Check Also

عمران خان کا دورہ سری لنکا: مسلمانوں کی میتوں کا جلایا جانا ختم

Share this on WhatsAppسری لنکا نے اپنے ہاں کورونا وائرس کے انتقال کر جانے والے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے