بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قصور کے علاقے نفیس کالونی میں 8سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے ر پورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقتول بچے کے لواحقین کوہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتول بچے کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔