رمضان المبارک میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

محمود بیگ
شیخوپورہ
ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل اور ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی کے ہمراہ ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کرونا وائرس کے پیش نظر رمضان المبارک میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر ہدایات دی گئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مکمل احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔افسران کو ہدایات کیں کہ مساجد کی کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور ایس او پی کے مطابق فاصلہ رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔

مسجد انتظامیہ پولیس سے مکمل تعاون کریں۔مساجد میں قالین یا دریاں نہ بچھائیں۔ نماز سے پیشتر اور بعد میں مجمع نہ لگائیں۔مساجد اور امام بارگاہ کے فرش کو کلورین کے پانی سے صاف رکھیں۔نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کے فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔حساس علاقوں میں ایلیٹ کی گاڑیاں اور محافظ اسکواڈ کے جوان پٹرولنگ کریں گے۔ رمضان المبارک میں تمام نمازوں خصوصاً نماز تراویح اور جمعۃالمبارک کے اوقات میں خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں

سکیورٹی پر مامور افسران و ملازمان کے علاوہ ممبران کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ تمام مساجد میں آنے جانے کے لئے صرف ایک راستہ استعمال کیا جائے تا کہ مساجد میں آنیوالوں کو میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیک کیا جاسکے اور مشکوک و شر پسند افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔انجمن تاجران سے میٹنگ کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔اس کے علاوہ کرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں شارع فیصل پر موٹرسائیکل سوار خواتین ٹریفک اہلکار تعینات

Share this on WhatsAppکراچی: ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہرکی سب سےاہم شاہراہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے