بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ کراچی
بلدیہ غربی کی حدودمیں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیہ زون یوسی 30شاہراہ وقاص میں استرکاری کے کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اوقاف عبدالحسیب،پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان،اراکین ڈسڑکٹ کونسل،مفتی زبیر اور علاقہ معززین بھی موجود تھے

انہوں نے یو سی 30میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلدیاتی نمائندے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ تمام یونین کمیٹیوں میں سیوریج کے نظام کی درستگی،روشنی کی فراہمی اور سڑکوں و اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کرعوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے

موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے لہذا س عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دینے کی عادت کو اپنائیں جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوسی میں سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں کارپیٹنگ کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے اور تمام جاری کاموں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دینے میں مصروف ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

پنجاب گورنمنٹ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، حکومت کا باضابطہ موقف سامنے آ گیا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پنجاب میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے