سعودی ولی عہد کی”جی 20″ اجلاس میں عالمی رہ نمائوں سے ملاقاتیں

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والے ‘جی 20’ اجلاس کے موقع پر عالمی رہ نمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستانہ ماحول میں‌ ملاقات کی۔ الریاض کا کہنا ہے کہ ولی عہد نے گذشتہ روز فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور کئی دوسرے عالمی رہ نمائوں سے ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد نے جنوبی کوریا اور میکسیکو کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔

سعودی ولی عہد دو روز قبل ارجنٹائن میں ہونے والے ‘جی 20’ اجلاس میں شرکت کے لیے بوینس آئرس پہنچے تھے۔ اجلاس میں بیس بڑی عالمی معاشی طاقتوں کی قیادت شرکت کر رہی ہے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکا کی قیادت شریک ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین بھی ایک رکن کی حیثیت سے شریک ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ننگرہار میں مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

Share this on WhatsAppننگرہار: افغان صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے