عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا کی امام خمینی(رح) کے حرم میں حاضری

تہران : بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے 350 غیر ملکی مہمانوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے اس موقع پر کہا کہ اس سال دنیا کے 81 ممالک سے 350 غیر ملکی مہمانوں کی بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی کانفرنس میں مسلم مفکروں، علما اور شخصیات نے شرکت کر کے دنیا والوں پر یہ ثابت کر دیا کہ عالم اسلام میں ماضی کی طرح اب بھی حضرت امام خمینی رح کے افکار و نظریات زندہ ہیں۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ راہنمائی کی بدولت حضرت امام خمینی رح کے افکار ونظریات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کا قیام امام خمینی رح کی عظیم آرزو تھی جس کی تکمیل کے لیے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے شرکاء حضرت امام خمینی سے تجدید عہد وفا کے لیے آپ کے مزار پر حاضر ہوئے اور انشا اللہ اتحاد کے مشن کو جاری رکھا جائیگا۔بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس سنیچر کے دن تہران میں شروع ہوئی اور آج پیر کے روز ختم ہوگی اس کانفرنس میں81 ممالک سے 350 غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

الجزائر میں بدبخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا

Share this on WhatsAppالجزائر سٹی: الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے