Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi receives the Director General of the International Atomic Energy Agency (IAEA), Mr. Yukiya Amano at PM Office on 12th March, 2018

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ یوکیا امانو پاکستان کے دورے پر

اسلام آباد: جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ یوکیا امانو پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں پیر کو انھوں نے وزیرI اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے علاوہ جوہری توانائی سے سرطان کے علاج کے لیے اسلام آباد میں قائم اسپتال ‘نوری’ کا دورہ بھی کیا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق امانو سے ملاقات میں وزیرِ اعظم عباسی کا کہنا تھا کہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں دہائیوں کے تجربے کا حامل پاکستان، آئی اے ای اے کے ساتھ اپنی شراکت دار کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ ملاقات میں آئی اے ای اے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی وزیرِ اعظم نے کہا کہ جوہری شعبے میں تجربے اور مہارت کے ساتھ عالمی ادارے کے وضع کردہ مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔انھوں نے یوکیا امانو کو توانائی کے شعبے میں پاکستان کے منصوبوں اور ان میں جوہری توانائی کے استعمال سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اپنے قیام کے دوران ‘آئی اے ای اے’ کے سربراہ پاکستان میں سول جوہری توانائی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کریں گے۔ ‘آئی اے ای اے’ اقوامِ متحدہ سے منسلک ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو دنیا میں جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ جدہ او آئی سی نے عالمی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے