امن کی دشمن طاقتوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے: امیر تیمور خان

پاکستان: پنجاب پولیس کے ڈی پی او لودہراں نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ پر کسی بھی قسم کی ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، خوشی کی اس گھڑی کو پرامن رکھا جا ئے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

بیورو چیف : کے مطابق ڈی پی او امیر تیمور خان نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ لودہراں پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی اور شاہراہوں پر گشت پر اضافی نفری ڈیوٹی کرے گے۔اس موقعہ پر شہر بھر میں اہم مقامات پراضافی تعداد میں پولیس کے جوان تعینات ہوں گے

جبکہ ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے جن کی معاونت تھانوں کی موبائلز اور محافظ سکواڈ کریں گے۔نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پرپولیس لائن لودہراں میں 02ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ سیکورٹی پلان کے مطابق نیو ائیر ڈیوٹی پر03ڈی ایس پیز،04 انسپکٹرز، 08سب انسپکٹرز، 19اسسٹنٹ سب انسپکٹرز 110ہیڈ کانسٹیبلان و کانسٹیبلان اور 04ایلیٹ ٹیمیں بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی طور پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کے انچارج کم از کم ڈی ایس پی عہدے کے افسر ان ہو ں گے ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں ون ویلنگ کے خلاف مؤثر کاروائیاں کریں گی

علاوہ ازیں پولیس شراب فروشوں کے خلا ف بھی مؤثر کاروائیاں کر رہی ہے ۔ ڈی پی او لودہراں نے کہا کہ امن کی دشمن طاقتوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔نیو ائیر نائٹ پر کسی بھی قسم کی ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالہ سے سیکیورٹی کے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ خوشی کی اس گھڑی کو پرامن رکھا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔مزید برآں ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف فوری طور کاروائی عمل میں لائیں۔

About BBC RECORD

Check Also

راولپنڈی میں تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی

Share this on WhatsAppنسیم الغنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی ہارلے اسٹریٹ میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے